پنجاب کی 10 شوگر ملیں غریب کسانوں کی کروڑوں روپے کی نادہندہ نکلیں
لاہور( آن لائن)پنجاب کی 10 شوگر ملیں غریب کسانوں کی کروڑوں روپے کی نادہندہ نکلیں، کین کمشنر نے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے کاشتکاروں کو فروری، مارچ اور اپریل کی ادائیگیاں نہیں کیں۔
تاندلیانوالہ شوگر ملز ون فیصل آباد 27 کروڑ 70 لاکھ سے زائد، تاندلیانوالہ شوگر ملز ٹو مظفر گڑھ 15 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔
شکر گنج ون جھنگ شوگر ملز 8 کروڑ 93 لاکھ سے زائد، شکر گنج ٹو شوگر ملز جھنگ 8 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔
حسین شوگر ملز جڑانوالہ فیصل آباد 7کروڑ 90 لاکھ سے زائد جبکہ پتوکی شوگر ملز قصور 97 لاکھ روپے سے زائد کی نا دہندہ ہے۔
دریا خان شوگر ملز بھکر 5 کروڑ 67 لاکھ، رحیم یار خان شوگر ملز 16 کروڑ 52 لاکھ سے زائد جبکہ آدم شوگر ملزم بہاولنگر دو کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔