الیکشن کمیشن نے لاڑکانہ میں بلاول کا جلسہ روکنے کیلئے بڑا حکم صادر کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نے لاڑکانہ میں وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
کے 21 جون کو ہونے والے جلسے کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل کی جانب سے
لکھے گئے خط کے متن کے مطابق مانیٹرنگ سیل نے ضلعی انتظامیہ کو کہا کہ بلاول بھٹو کے 21 جون کو ہونے والے جلسے کو روکا جائے،
الیکشن قوانین کے تحت جلسہ انتخابی مہم کے دوران نہیں کیا جاسکتا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جلسے کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں،
اگر جلسہ کیا گیا تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کی جائیگی۔خیال رہے کہ سندھ میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا
جس میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویڑنز کیکل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔