راولپنڈی( آن لائن ) شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائر نگ کے تبادلے میں ایک دہشگرد ہلاک جبکہ 32 سالہ نائیک زاہد احمد شہید ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائر نگ کا تبادلہ ہو ا جسکے نتیجے میں ایک دہشت گرد جس کی شناخت ضیاء اللہ کے نا م سے ہوئی ہلاک ہو گیا،فائرنگ میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 32سالہ نائیک زاہد احمد نے جام شہادت نوش کیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیاہے ،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔