پشاور(این این آئی)پشاور شہر اور گردونواح میں مطلع آبرآلود،گرمی کی شدت برقرار رہے گی ۔ جبکہ صوبے کے بیشترمیدا نی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع آبر آلود اور صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ پشاورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکئے جانے کاامکان ہے ۔کوہستان ،چترال اور سوات ،پشاوراوروزیرستان میں تیز ہوا وں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ مردان ،چارسدہ ، ڈ ی آ ئی خان ، بنو ں اور کوہاٹ میں تیز ہوا وں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔