لاہور(این این آئی)پنجاب کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے وفاق کی طرز پراضافے کی تجویزدی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق پنجاب حکومت بھی وفاق کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے گی، پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اس حوالے سے ورکنگ بھی مکمل کر لی گئی۔