اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

کینسر میں مبتلاپیپلزپارٹی کے سینئررہنما امریکہ میں انتقال کر گئے

datetime 11  جون‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ذرائع سندھ حکومت نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے

مطابق ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور بیرون ملک زیر علاج تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت منگل تک پاکستان لائی جائے گی۔سات جولائی 1943 کو پیدا ہونے والے 78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا، وہ 2013 سے 2018 کے دوران ممبر سندھ اسمبلی بھی رہے اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس رہا۔ڈاکٹر سکندر میندھرو 4 بار رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں، سکندر میندھرو نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے مرحوم کے بیٹے ذکریا میندھرو کو ٹیلیفون کیا۔وزیراعلی سندھ نے مرحوم کے بیٹے سے انکے عظیم والد کے انتقال پر تعزیت کی۔وزیراعلی سندھ نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے صحت، ماحولیات،ماہیگیر اور غریب عوام کیلئے انتھک محنت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک اہم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…