اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن منتیں کر کے دی تھی ۔ نجی ٹی وی پروی پراینکر عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل باجوہ کو منتیں کرکے ایکسٹینشن دی تھیں،عمران خان نے بعد میں کسی اور کو آرمی چیف لگانا تھا تو وقت کا حساب لگا کر جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔ پی پی رہنما ندیم چن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے تو 2028تک حکومت کرنے کا ذہن بنایا ہوا تھا ۔