بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں نشستوں کے معاملہ پر ناراض ہوگئی، کشور زہرہ حکومت پر برس پڑی

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نشستوں کے معاملہ پر ناراض ،اتحادیوں کو صرف کورم پورا کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے کشور زہرہ حکومت پر برس پڑی جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے معذوروں کے لئے ایوان میں مخصوص نشستیں دینے کا بل پیش جبکہ حکومت نے بل کی مخالفت کردی اورسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے

حکومتی مخالفت کے باوجود بل پیش کروادیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاسایم کیو ایم قومی اسمبلی میں نشستوں کے معاملہ پر ناراض ہوگئی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ اتحادیوں کو صرف کورم پورا کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے،کل ہم مناسب نشستیں ناں ہو نے کے باعث ایوان سے چلے گئے تھے،آج اگر عوامی اہمیت کے معاملات نہ ہوتے تو کم نہ آتے،نشستوں کی آلاٹمنٹ کے معاملہ پر سپیکر نے فوری طور ہر دوری حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے وزیر پارلیمانی امور نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نشستوں کی الاٹمنٹ کی شکایت درست ہے، یہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے،اس پر کشور زہرہ نے کہا کہ معاملہ ملازمین پر ڈال دیا گیا تھا، اس معاملہ کو حل کیا جائے ورنہ کل ہم نہیں آئیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی طرف سے معذوروں کے لئے ایوان میں مخصوص نشستیں دینے کا بل پیش کیا ہے جبکہ حکومت نے بل کی مخالفت کردی جس پر ایم کیو ایم رکن کشورزہرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آپ معذوروں کو نشستیں نہیں دینا چاہتے تو واضح اعلان کریں اس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اگر آج معذوروں کو مخصوص سیٹیں دی گئیں تو کل وکلا کسان اور باقی طبقات بھی مانگیں گے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے حکومتی مخالفت کے باوجود بل پیش کروادیا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…