پتوکی (آن لائن ) بزرگ بیوہ خاتون پرزمینی تنازعہ پر با اثر افراد کا بیہمانہ تشدد بزرگ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی علاقہ میںقتل، غارت کا خدشہ متاثرہ خاتون کا آئی جی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ تھانہ سرائے مغل پتوکی کے علاقہ تارا گڑھ چک نمبر 44 کی رہائشی ارشاد بی بی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جھانسہ دیکر زمین اپنے نام کروالی تھی جبکہ ملزمان شاہد ،پپو وغیرہ نے متاثرہ خاتون کی زمین پر ہل چلاکر فصل کاشت کرنے کی کوشش کی تو متاثرہ خاتون بھی موقع پر پہنچ گئی اسی دوران ملزمان نے بیوہ بزرگ خاتون کو تشد کا نشانہ بنایا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں کثیر تعداد میں لوگوں کو کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور بیوہ خاتون پر تشد سر پر چوٹ لگنے کی ویڈیو بھی منظر آم پر آگئی ہے ملزمان سے اس سلسلے میں رابطہ نہ ہوسکا پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات جاری ہے متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب ، ڈی پی او قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے