بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور دعا ہے محبت کسی سے نہ ہو قومی کرکٹر امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے بڑی شرط رکھ دی

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی کی شرط رکھ دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امام الحق نے کہا کہ ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور دعا ہے کہ محبت کسی سے نہ ہو، شادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا،

وعدہ رہا کہ پہلے کپتان بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میں شادی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایک سال سے ڈیڑھ سال تک شادی کرلوں تاہم ابھی ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، سب لوگ اس کے بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔امام الحق کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ کمار سنگاکارا اور ویرات کوہلی کے بھی گرویدہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کپتان سے زیادہ بیٹر اچھے ہیں، کمار سنگاکارا کا اسٹائل اور ویرات کوہلی کا ایگریشن پسند ہے۔انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی سے اچھا پرفارم نہ بھی ہو رہا ہو تو وہ گراؤنڈ میں ایک فائٹر کے طور پر دکھائی دیتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ مجھے سے رنز ہوئے ہیں یا نہیں، اسی جذبے کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کی یہ چیزیں پسند ہیں۔بائیں ہاتھ کے اوپنر نے کہا کہ حریف بولرز سے تو میچ پڑتا ہی ہے، اس سے ہٹ کر شاداب اور حارث رؤف کے خلاف بیٹنگ کرنے کا مزہ آتا ہے، جب مواقع ملتے اور اعتماد دیا جاتا ہے تو پرفارمنس میں نکھار آتا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ جو میچ گزر گیا، اسے بھول کر اگلے میچز پر فوکس کروں۔امام الحق ے کہاکہ خواہش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کروں، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…