جڑانوالہ (آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے امتحانات کے حوالے سے تیار کئے جانے والے سوالیہ پیپروں کی فوٹو کاپیوں پر آنے والے لاکھوں روپے کے اخراجات پر سکول سربراہان سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔جس پر سکول سربراہان نے ان اخراجات پر قابو پانے کے لئے اپنی اپنی فوٹو سٹیٹ مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے یہ مشینیں سکولوں کے نان سیلری بجٹ سے خریدی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سرکاری سکولوں کے امتحانات کے موقع پر سکولوں کی انتظامیہ کو سوالیہ پیپروں کی فوٹو کاپی پر لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑ رہے تھے۔