مکوآنہ (این این آئی )جڑانوالہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث نیم مردہ مرغیوں کا گوشت شوارما و برگر شاپس پر سپلائی کرنے کا بڑا انکشاف،عوام بیماریوں میں مبتلا، شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ- تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث
جڑانوالہ و گردونواح میں نیم مردہ مرغیوں کا گوشت شوارما و برگر شاپس پر سپلائی کرنے کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے چند پولٹری فارم پر سہولیات کے فقدان کے باعث درجنوں مرغیاں روزانہ کی بنیاد پر نیم مردہ پائی جاتی ہے جن کو تلف کرنے کی بجائے پیسے کے پجاری رات کی تاریکی میں شوارما و برگر شاپس مالکان کو سپلائی کرتے دکھائی دیتے ہیں غیر معیاری گوشت سے تیار شوارمے و برگر کھانے سے درجنوں شہری بیماریوں میں متبلا ہو رہے ہیں جس کے باعث سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں عوام کا رش بڑھ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ و افسران ٹھنڈے کمروں تک محدود ہو چکے ہیں اور چیکنگ کے نامناسب انتظامات نے ان کی کارکردگی کو عیاں کر دیا ہے مقامی انتظامیہ نے عوام کو ناقص برگر و شوارمے اور نیم مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ مرغیاں سپلائی کرنے والے فارم کی گاڑیوں کی مناسب چیکنگ کی جائے اور شوارما و برگر شاپس کی موثر مانٹیرنگ کی جائے تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں