کابل (این این آئی)افغان شہری نور احمد نے حج کے فریضے کی ادائیگی کیلئے اپنی سائیکل پر سفر کا آغاز کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے نور احمد نے حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عریب پہنچنے کیلئے حکومت کی جانب سے مہیا کی جانیوالی جہاز کے سفر کی سہولت سے انکار کرتے ہوئے اپنی سائیکل کا انتخاب کیا ہے۔نور احمد کو کسی قسم کے مالی وسائل کی کمی کا سامنا نہیں ہے، سائیکل پر حج کا سفر کرنا ان کی اپنی خواہش ہے۔نور احمد نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ میں نے حج کیلئے یہ سفر خود سے کرنے کا ارادہ کیا ہے اور میں یہ اللہ تعالی کے حکم کو پورا کرنے کیلئے کر رہا ہوں۔