اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )لاہور سمیت پنجاب میں ہیٹ ویو آرہی ہے ، محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں ہیٹ ویو جاری ہے، بیشتر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
پنجاب میں آج بھی ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ دادو، مٹھی، موہنجوداڑو میں شدید گرمی کا راج ہے۔ بلوچستان میں تربت، سبی اور نوکنڈی میں موسم شدید گرم رہے گا۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اور 14 مئی کو کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ہیٹ ویو کی نئی لہر آنے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 11 مئی سے سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔گرمی کی لہر میں دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر و دیگرعلاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور سندھ کیدیگراضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے تیرہ اور چودہ مئی کوکراچی کا پارہ چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے تاہم گرمی کی لہر سولہ مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ پشاور، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوزکرسکتا ہے۔