بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر مہنگا ہونے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی جانب سے امداد نہ ملنے پر ڈالر مہنگا ہورہا ہے جبکہ سیاسی اورمعاشی غیریقینی سے اسٹاک مارکیٹ نقصان میں ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں

خصوصی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فیصلے سازی میں کمزور ہے، آئی ایم ایف سے شرائظ مان لیں لیکن عمل درآمد نہیں ہو پا رہا۔مزمل اسلم نے ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو چین، سعودی عرب اور دیگر دوست مالی امداد نہیں دے رہے، وہ سمجھتے ہیں یہ حکومت زیادہ عرصے چل نہیں پائے گی۔معاشی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن سیاسی اورمعاشی غیریقینی سےاسٹاک مارکیٹ نقصان میں ہورہاہے، مارکیٹ میں نیاپیسہ نہیں آرہا۔انھوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کوآخری بار2017 میں اچھا دیکھاگیا ، 2008-9میں مارکیٹ فریزکردی گئی تھی، دنیامیں جب مارکیٹ گرتی ہےتوچیزیں سستی ہوتی ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ لوگوں کامارکیٹ سےمتعلق اعتمادبحال کرنابہت ضروری ہے، ایک سال پہلےجس نے100روپے ڈالے تھے آج وہ 30 یا 40 روپے رہ گئے ہیں، 2018 میں ن لیگ حکومت جانے کے بعد کمپنیوں کا منافع 585 ارب تھا۔ ماہر معاشیات نے بتایا کہ سرمایہ کارآنے والے دنوں کو اچھا نہیں دیکھ رہاہے، شرح سود میں اضافہ ہوتاہےتواسٹاک مارکیٹ گرتی ہے، روس یوکرین معاملے کے بعد جیٹ فیول قیمت میں 137 فیصد اضافہ ہوا، بائیکس والوں کیلئے ہم اسکیم بنا رہے تھے کہ انہیں فیول سستاملے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…