بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرح خان کے ذریعے تبادلے کرانے والے افسران کیساتھ  کیا سلوک کیا جارہاہے؟ حیران کن انکشافات

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فرح خان کے ذریعے تبادلے کرانے والے افسران کیساتھ  کیا سلوک کیا جارہاہے؟ حیران کن انکشافات سامنے آگئے ۔ تمام خفیہ ایجنسیاں فرح گوگی کے تعاقب میں ہیں اور اس کے ذرائع آمدن کے شرکاء کاروبار کا کھوج لگانے میں مصروف عمل ہیں۔

شکیل انجم نے روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق کہ “تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیونکہ یہ سارا دھندہ انتہائی رازداری کے ساتھ فرنٹ مین کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے اس لئے ہدف کے حصول دشواریوں کا سامنا ہوا  تاہم اب سراغرساں ادارے رفتہ رفتہ بعض فرنٹ مینوں کے ذریعے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہیں ، بعض فرنٹ مینوں کے تعاون کی وجہ سے کافی معلومات حاصل ہوئیں ، ویسے تو فرح گوگی سے رابطہ دشوار نہیں تھا لیکن فرح کا ایک بھائی یا فرسٹ کزن اس اور “درخواست گزار” کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتا تھا، اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔   تحقیقاتی ایجنسیاں اس بارے میں بھی معلومات حاصل کر رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کس کے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے ان افسروں کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے نوٹیفیکیشنز جاری کرتا تھا اور یہ کہ حکم دینے والی کوئی مقتدر شخصیت تھی یا یہ حکم نامہ کسی پرائیویٹ شخصیت کے ٹیلیفون پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے متعلقہ شعبہ کو بالواسطہ طور پر پہنچایا جاتا تھا، ان ایجنسیوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ یہ پیغام وزیر اعظم سیکرٹیریٹ سے دیا جاتا تھا۔ایجنسیاں جن پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ اور ادنیٰ افسروں کی فہرستیں مرتب کرنے میں لگی ہوئی ہیں ان میں اکثریت سنٹرل پنجاب سے ہے اور پولیس اور انتظامیہ کے افیسرز پنجاب اور خیبر پختونخوا کے تمام بڑے شہروں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اعلیٰ منصب پر تعنیات کئے گئے۔   ایسے افسروں کا مستقبل انتہائی خطرے میں ہو سکتا ہے جنہوں اپنی طاقت ثابت کرنے کے لئے اپنے ان ساتھیوں کے حقوق غصب کئے جو مدتوں سے بڑے شہروں میں کسی پوسٹنگ کے انتظار میں تھے۔حکومت وقت نے عندیہ دیا ہے کہ ایسے آفیسرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ملک اور اداروں کے تقدس کو نقصان پہنچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…