کراچی (این این آئی) اداکار جنید خان کی جانب سے بنائی گئی موٹیویشنل ویڈیو نے بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ ‘زی فائیو’ کا ‘گلوبل کانٹینٹ ایوارڈ’ اپنے نام کرلیا۔تقریباً 7 منٹ کی بنائی گئی موٹیویشنل ویڈیو میں جنید خان اپنی ذات سے متعلق زندگی کے مختلف مسائل اور موضوعات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو میں اداکار کو گھر میں تنہا خود سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے مگر ساتھ ہی باہر کی دنیا کے مناظر کو بھی ویڈیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔مختصر ویڈیو سیریز کو اداکار نے ‘کہہ دو’ کا نام دیا گیا ہے جس کی پہلی قسط انہوں نے 8 اگست 2020 کو ریلیز کی تھی اور ان کی پہلی اسی سیریز کی پہلی ہی ویڈیو کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔جنید خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی ویڈیو کو ایوارڈ دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ارکان کا شکریہ بھی ادا کیا۔