ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال کی لیب میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی عمارت اور کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔لیب میں ہونے والے دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ ہسپتال کا ایک حصہ منہدم ہوگیا،زخمی ہونے والے افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے اور امدادی کام کا سلسلہ جاری ہے۔