اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی طرف سے رمضان بازاروں کو آخری روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد پور سیال(آن لائن)حکومت کی طرف سے رمضان بازاروں کو آخری روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ ۔محکمہ صنعت وتجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ حکومت پنجاب نے عوامی مفاد میں رمضان بازار 27رمضان لمبارک کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رمضان بازار

منظور شدہ رمضان پیکیج کے تحت صوبے بھر میں آخری روز تک جاری رہیں گے ۔ رمضان بازار وں میں چینی اور گھی کی بلا تعطل فراہمی کی کڑی مانیٹرنگ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے تحصیل کے دونوں رمضان بازاروں احمد پور سیال اور گڑھ موڑ کا اچانک وزٹ کیا ۔انہوں نے بازار میں آئے ہوئے خریداروں سے ملاقات کی اور ان سے رمضان بازاروں کی افادیت اور ثمرات کے بارے میں فرداً فرداً دریافت کیاتو شہریوں نے بتایا کہ حکومتی سبسڈی کے مطابق سے سستے رمضان بازار عوام الناس کو بھرپور ریلیف دے رہے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے کہا کہ رمضان بازار27ویں روزے کی بجائے اب آخری روزے تک شہریوں کو ان رمضان بازاروں میں چینی70روپے فی کلو گرام اوردس کلو گرم آٹے کا تھیلا 4سو روپے کے حساب سے ملتا رہے گا جبکہ گھی کی قیمتوں میں بھی فی کلو گرام 50روپے رعایت ہوگی ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…