برلن(این این آئی)جرمنی کے اسٹار فٹبالر میسوت اوزل نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن فٹبالر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ لیلۃ القدر جیسی مقدس رات کے دوران انڈیا میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی کیلئے دعاگو ہوں، دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘؟۔اس سے قبل بھی جرمن فٹبالر نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عالمی امن کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا، اوزل کا کہنا تھا کہ آئیے نہ صرف یوکرین بلکہ فلسطین، شام، یمن، عراق اور دنیا کے دیگر تمام مقامات جہاں لوگ جنگ کا شکار ہیں انکے لیے دعا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جرمن فٹبالر دنیا بھر میں ظلم و ستم کا شکار مسلمانوں کیلئے اپنی سرگرمی اور وکالت کیلئے مشہور ہے اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والے غیر انسانی سلوک پر اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔
جرمن فٹبالر بھارتی مسلمانوں کے حق میں بول پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
پانچ سو ڈالر
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































