کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی قاسم سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی جانب سے قاسم خان سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قاسم سوری پر حملہ ان بدمعاش وزیروں کے گھٹیا پن کو ظاہر کرتا ہے۔علی زیدی نے لکھا کہ غنڈہ گردی ہی ہمارے عزم کو مضبوط کرے گی۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز کو ایل ایم جی لیے اسلام آباد پولیس کے آس پاس گھومنے کی اجازت کیوں ہے؟۔