بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی خاتون شیف نے 20برس میں دس لاکھ اسٹیک بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2022 |

کولمبس(اینی این آئی)اوہایو میں واقع اسٹیک بنانے والی مشہور ریستوران کی شیف خاتون نے دس لاکھ اسٹیک بنانے کا ہدف پورا کیا ہے اور انہیں 5ہزار ڈالر کا انعام بھی دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس خاتون کا نام گیل ڈیوڈلے ہیں

جو گزشتہ 20 برس سے لانگ ہارن اسٹیک ہاس کی بہت سی دکانوں میں سے ایک میں کام کرتی ہیں جو کولمبس میں واقع ہے۔ یہ کمپنی کی ان چند شیف میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی مدتِ ملازمت میں لاکھوں اسٹیک تیار کئے ہیں۔ اب انہیں پانچ ہزارڈالر کی رقم اور گرل ماسٹر لیجنڈ کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔تاہم گیل نے کہاکہ ان کا ریکارڈ ریستوران میں بنتا جارہا تھا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ اپنے کیریئر میں دس لاکھ اسٹیک بنا کر انہیں صارفین کی میز تک پہنچاچکی ہیں۔ تاہم کمپنی نے انہیں اچانک اس سے آگاہ کیا اور خود گیل کو اس کا علم نہ تھا۔ اس موقع پر رقم کا چیک، ایک گولڈ شیف کوٹ اور کئی تحفے بھی دیئے گئے ہیں۔لانگ ہارت اسٹیک ہاس کی امریکہ بھر میں 540 شاخیں ہیں جہاں ہزاروں افراد کام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت کم شیف ایسے ہیں جو اتنی مدت سے یہاں کام کررہے ہیں اور انہیں ایک اعزاز حاصل ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…