اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو مشورہ دیا ہے کہ حضرت عدلیہ کو ہدایت دلوانے کیلئے تو بہت دعائیں کی گئیں ایک آدھی دعا توشہ خانہ کی حفاظت کیلئے بھی کر دیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریحام خان نے مولانا طارق جمیل سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حضرت عدلیہ کو ہدایت دلوانے کے لیے تو بہت دعائیں فرمائی ایک آدھ دعا توشہ خانہ کی حفاظت کے لیے بھی فرما دیں اور اس کو لوٹنے والے لٹیروں کے بارے میں بھی کچھ ارشاد کریں”۔
کوئی مولانا طارق جمیل صاحب سے گزارش کرے کہ حضرت عدلیہ کو ہدایت دلوانے کے لیے تو بہت دعائیں فرمائی ایک آدھ دعا توشہ خانہ کی حفاظت کے لیے بھی فرما دیں اور اس کو لوٹنے والے لٹیروں کے بارے میں بھی کچھ ارشاد کریں۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 28, 2022