اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

یہ لوگ جب حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ ان سے کیا سلوک کرتے ہیں کیا شیخ رشید احمد ساری صورتحال سے پہلے سے باخبر تھے؟ ویڈیو وائرل

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این ائی) سابق وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے پہلے ہی بتایاگیا تھا یہ حرم پاک جائیں گے تو دیکھئے گا لوگ کیا سلوک کرتے ہیں ، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے

حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ کیا سلوک کرتے ہیں۔اْنہوں نے یہ پریس کانفرنس حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پشاور میں کی تھی۔شیخ رشید کی پریس کانفرنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے کے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔اس کے ساتھ ہی صارفین شیخ رشید احمد کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کردی گئی، مسجد نبویؐکی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے۔گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…