اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز کا تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے وزارت اعلی کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔حمزہ شہباز کی درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے

۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف سے متعلق صدر اور گورنر پنجاب کو احکامات جاری کر چکی ہے،تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ہائیکورٹ نے 26 اپریل کے فیصلے میں گورنر کو آئین کے تحت عمل کرنے کی واضح ہدایات دی تھیں، گورنر پنجاب نے ایک بار پھر ہائیکورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت نے بھی فاضل عدالت عالیہ کی آبزرویشن کا احترام نہیں کیا، صدر مملکت اور گورنر پنجاب کا رویہ غدارانہ اور توہین آمیز ہے۔صدر مملکت اور گورنر پنجاب کا رویہ غداری کی کارروائی کا متقاضی ہے، ہائیکورٹ کو صدر اور گورنر پنجاب کے غیر آئینی اور توہین آمیز رویے پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف لینے کے لیے نمائندہ مقرر کرے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے شہریوں اور درخواست گزار کے بنیادی حقوق کیلئے ہائیکورٹ مداخلت کرے، صوبے کو آئینی طریقے سے چلانے کے لیے حلف لینے کا حکم دیا جائے۔استدعا ہے کہ حلف لینے کے لیے وقت اور جگہ کا بھی تعین کیا جائے، حلف نہ لینے والوں کے اقدامات خلاف آئین قرار دئیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…