اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے یوسف گیلانی اور علی حیدر کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی پر کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔الیکشن کمیشن نے

سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواست کی۔الیکشن کمیشن نے یوسف گیلانی کیخلاف درخواستوں کو خارج کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے، یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، وہ سینیٹر رہیں گے۔الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو سیکشن 168، 167 کے تحت علی حیدر گیلانی اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اور فہیم خان کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا۔ کرپٹ پریکٹس کی سزا تین سال قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے یوسف گیلانی اور بیٹے کی نااہلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…