اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے جس کے مطابق وفاقی حکومت کے دفاتر میں نئے اوقات کار کا اطلاق 2 مئی سے ہوگا جس کے تحت ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر میں اوقات کارپیر سے جمعہ تک صبح 8 سیسہ پہر 4 بجے تک ہوں گے، پیرسے جمعرات تک دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعے کو کھانے اور نماز کا وقفہ ساڑھے 12بجے سے 2 بجے تک ہوگا،اس کے علاوہ 6 دن کھلنے والے دفاترکے اوقات کارپیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، کھانے اور نماز کا وقفہ ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔6 دن کھلنے والے دفاتر میں جمعہ کو اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔