اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ پولیس نے بغیراجازت عوامی مقامات پرویڈیوبنا کر خواتین کر ہراساں کرنے والے ملزم خان علی کے مزید دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان امیر حمزہ کیمرہ مین اور ظفر مصطفی بطور ایڈیٹر مرکزی ملزم خان علی کے
ساتھ کام کرتے تھے۔پولیس نے تینوں ملزمان کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ملزمان کے خلاف نوشہرہ روڈ کے رہائشی حسن بٹ نے مقدمہ درج کروایاتھا جس پر گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم خان علی کو گرفتار کرلیا تھا۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کے مطابق ملزم پرینک ویڈیو اور شہرت حاصل کرنے کیلئے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔یاد رہے کہ پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے مرکزی یوٹیوبرخان علی کو دو روز قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ اس کے یوٹیوب پر دو چینلز ہیں،دیگر لوگوں کو یوٹیوب پر کمائی کرتا دیکھا کر میں نے بھی یوٹیوبر بننے کا فیصلہ کیا۔ ویلے لوگ نامی یوٹیوب چینل پر چار سالوں کے دوران تین لاکھ سے زائد سبسکرائبر حاصل کیے۔پرینک میں کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی۔