ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ نے پانچ چینی کمپنیوں کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا،پابندی کا عندیہ

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے سی سی ٹی وی کیمرے اورنگرانی کے آلات بنانے والی چینی کمپنیوں کو سیکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی کی تجویز پیش کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن ( ایف سی سی)نے مواصلاتی اور نگرانی کے آلات بنانے والی 5 چینی

کمپنیوں کوسیکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی امریکا کی جانب سے ان کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی گی۔امریکی ریگولیٹرز جن کمپنیوں پر پابندی کے خواہش مند ہیں ان میں ہواوے ٹیکنالوجیز اور دیگر چار برقی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں، جن میں سے ہینگ ژو ہک ویژن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، زیڈ ٹی ای اور ڈاوا ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں جن کے نگرانی کے کیمرے بڑے پیمانے پر امریکی اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔، تاہم اب ایف سی سی نے انہیں سیکورٹی خطرہ قرار دے دیا ہے۔ان کمپنیوں پر پابندی کی تجویز میں ایف سی سی کا کہنا تھا کہ ان آلات کو دی گئی آتھرائزیشن ختم کرنے کی وجہ سے ان اسکولوں اور دیگر صارفین کو اپنے کیمروں کے نظام کو تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم ایف سی سی نے ابھی تک ان آلات کوہٹانے کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ہے، واضح رہے کہ ایف سی سی، کانگریس اور وائٹ ہاس مبینہ طور پرسائبرجاسوسی کے الزامات پر امریکی نیٹ ورکس میں ہواوے اور زیڈ ٹی ای کے آلات استعمال نہ کرنے کو یقینی بنا چکے ہیں حالانکہ مذکورہ کمپنیاں ان الزامات کی بھرپور تردید کر چکی ہیں۔ جب کہ 2018 میں کانگریس نے وفاقی ایجنسیوں کو 5 چینی کمپنیوں سے آلات کی خریداری نہ کرنے کا ووٹ دیا تھا اور اب ایف سی سی بھی اسی بات کا دبا ڈال رہی، اور گزشتہ سال ہی ایف سی سی نے سیکیورٹی خطرات سمجھی جانے والے کمپنیوں کی فہرست مرتب کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…