ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امتحان میں نمبرکم آنے پرسنگ دل باپ نے بیٹی کوقتل کرڈالا، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی )اردن میں ایک سنگ دل شخص نے اپنی 21 سالہ بیٹی کو محض اس وجہ سے جان سے مار ڈالا کہ اس کے یونیورسٹی کی ایک کلاس میں نمبرکم آئے تھے۔اس واقعے نے اردن کے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ شہریوں کو بیٹی کے قاتل اس کے سفاک والد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے

کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سفاک شخص نے البلقا ایپلائیڈ یونیورسٹی میں ہیومن سائنسز کی طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا اور اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بیٹی کو محض اس لیے جان سے مارا کہ امتحان میں اس کے نمبر کم آئے تھے حالانکہ اس سے قبل کے اس کے پورے تعلیمی کیریئر میں وہ امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس ہوتی رہی ہے۔اردنی پراسیکیوٹر جنرل موفق عبیدات نے ملزم کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ مقتولہ یونیورسٹی کے سال اول کی طالبہ تھی۔ قتل کے روز اس کے والد کو پتا چلا کہ اس کی بیٹی نے امتحان میں کم نمبر لیے ہیں اور وہ اچھے نمبر نہیں لے سکی۔ وہ اس بات پر سخت مشتعل ہوا اور اسے مار مار کر قتل کرڈالا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم نے خود کو پولیس کے جوالے کردیا ہے۔ اس نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔اردن کے نیشنل پوسٹ مارٹم مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان عباس نے بتایا کہ مقتولہ لڑکی کی لاش کو اس کا چچا اسپتال لایا تھا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا ہے۔ لڑکی کے 50 فی صد جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔ ڈاکٹر عباس کے مطابق لڑکی کی موت بے پناہ تشدد سے جسم کے اندر خون بہہ جانے سے واقع ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…