اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

صبا قمر کی اداکاری نے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کو بھی متاثر کردیا

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی /کراچی (این این آئی)پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی جاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی صبا قمر کی اداکاری نے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کو بھی متاثر کردیا تھا جس پر انہوں نے صبا قمر کی کھل کر تعریف بھی کی تھی۔فلم ’ہندی میڈیم‘ میں لیجنڈری اداکار عرفان کے

ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی صبا قمر کی فلم میں فنکارانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ودیا بالن نے اْس وقت ایک خصوصی میسج پاکستانی اداکارہ کو کیا تھا۔صبا قمر نے ودیا بالن کے میسج کو اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس کی زینت بھی بنایا تھا۔فلم دیکھنے کے بعد صبا قمر کو کیے گئے میسج میں ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ’میں ودیا بالن ہوں اور آپ کا نمبر میں نے زینت سے لیا ہے، آج میں نے فلم ہندی میڈیم دیکھی جس میں آپ کی اداکاری غیرمعمولی طور پر حیرت انگیز تھی۔ودیا بالن نے لکھا کہ ’آپ کا کردار آسان نہیں تھا اور یہ عام طور پر ایک ایسا کردار تھا جس کو لوگ آسانی سے پسند نہیں کرتے لیکن آپ کی اداکاری نے اسے غیر معمولی بنادیا۔انہوں نے صبا قمر کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی تھی۔ودیا بالن کی جانب سے ایسے تعریفی کلمات دیکھ کر صبا قمر کی خوشی میں بھی مزید اضافہ ہوا تھا جس کا اظہار انہوں نے یہ میسج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے کیا تھا ۔2017 میں کیے گئے ٹوئٹ میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی ایک عظیم اداکارہ سے اپنے لیے یہ سب سننا کسی اعزاز سے کم نہیں، میں بے تحاشہ خوش ہوگئی ہوں۔یاد رہے کہ 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر نے عرفان خان کے ہمراہ ’میتا‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں صبا قمر کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔فلم ’ہندی میڈیم‘ صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی جس میں عرفان خان نے ان کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…