جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں بھارتی ٹی وی چینلز اور بھارتی مواد چلیں گے،عرصے بعد بالاخر مناسب فیصلہ کرلیاگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)پیمرا اتھارٹی کا 119واں اجلاس، ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں انڈین ٹی وی چینلز اورانڈین مواد نشر کرنے کی اُتنی ہی اجازت دی جائے جتنی کہ انڈین حکومت پاکستانی میڈیا اور پاکستانی آرٹسٹ اور ڈرامہ کو دے گی۔ اتھارٹی نے فیصلہ کیا کہ پاکستان میں انڈین چینلز اور مواد چلنے کی اجازت صرف اور صرف اُسی صورت میں دی جائی گی جب بھارت بھی پاکستانی چینلز اور مواد کو انڈیا میں نشر کرنے کی اجازت دے گا۔ اس سلسلے میں ایک سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں واضع سفارشات دی گئیں ہیں کہ پاکستان میں انڈین چینلز اور مواد کی نشریات کو انڈیا کی اجازت سے مشروط کیاجائے۔ اِن سفارشات کے نتیجے میں جنرل پرویز مشرف کے دور میں دی گئی پالیسی کامکمل خاتمہ ہو گااور پاکستانی میڈیا انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔15اکتوبر2016 ؁ء کے بعد تمام غیر قانونی چینلز اور غیر قانونی مواد کے خلاف پیمرا قوانین کے مطابق کاروائی کا آغاز بِلا تفریق اور امتیاز کر دیا جائے گا۔پیمرا تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں و محکموں سے رابطے میں ہے اور کاروائی کو کامیاب اور مؤثر بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔ جنرل پرویز مشرف کے دور سے جاری اس غیر منصفانہ پالیسی، جس کا سرا سر نقصان پاکستان آرٹ، میوزک، فلم، ڈرامہ اور کلچر کو ہوارہا تھا اُس کو ختم کرنے کامتفقہ اور تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔اتھارٹی کی سفارشات وفاقی حکومت کو فیصلے کے لیے بھجوا دی گئی ہیں کیونکہ انڈین مواد کو پاکستان میں نشر کرنے کی سہولت اُس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کے ذریعے دلوائی گئی تھی اور اب وفاقی حکومت ہی اس کو منسوخ کر سکتی ہے۔اس پالیسی کی منسوخی تک ٹی وی چینل، ایف ایم ریڈیو اور کیبل آپریٹرزطے شدہ پالیسی کے تحت6%فیصدانڈین مواد دکھانے کے پابند ہونگے۔ 15اکتوبر2016 ؁ء کے بعد سخت کاروائی کی جاے گی۔اتھارٹی کے اجلاس میں لینڈنگ رائٹس پرمیشن سے متعلق پالیسی کا بھی اعلان کیا گیا۔ نئی پالیسی کے تحت فیسوں میں نمایاں کمی کی گئی اور تمام مراحل کو سہل بنایا گیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی چینلز کو پاکستان لایا جا سکے اور ناظرین کے لیے بہتراور معیاری تفریح مہیا کی جا سکے۔ اتھارٹی نے پالیسی کو منظور کرتے ہوئے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تعلیم، ریسرچ اور ماحولیاتی علوم سے متعلق چینلز کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے تا کہ نوجوان نسل میں تعلیم و تحقیق کا شوق اُجاگر ہو اور اُنکی صلاحیتیں مثبت کاموں میں صرف ہوں۔چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی زِیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان،سیکریٹری انفارمیشن صباء محسن،چیئرمین ایف بی آرناصر محمدخان، محترمہ شاہین حبیب اللہ (ممبر خیبر پختونخوا) محترمہ نرگس ناصر ( ممبر پنجاب)جناب سرفراز خان جتوئی (ممبر سندھ) نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…