ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین ایف ٹی اے کو متوازن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف پی سی سی آئی کے بزنس مین پینل کے مرکزی رہنما حاجی نسیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے کو متوازن بنانے کی کوششیں تسلی بخش نہیں۔ پاکستان اور چین کے مابین 7 -2006 میں ہونے والے آزادانہ تجارت کے معاہدے کا جھکاو چین کی جانب ہے ۔

اس معاہدے کو حتمی شکل دینے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے جبکہ پاکستانی عوام اسکی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ چین بھی اس پرمعنیٰ خیز نظر الثانی کرنے کو تیار نہیں جس سے پاکستانی معیشت کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔حاجی نسیم الرحمان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس ایف ٹی سے کی وجہ سے پاکستانی معیشت کی بنیادیں ہل گئیں ، سینکڑوںکاروبار بند جبکہ لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔اس تجارتی معاہدے میںفوری طور پر بنیادی تبدیلیاںلانے کی ضرورت ہے۔اس متنازعہ تجارتی معاہدے کے وقت پاکستان چین سے سالانہ تقریباًساڑھے تین ارب ڈالر کی اشیاء درامد کر رہا تھا جو اب سولہ ارب ڈالرسے بڑھ گئی ہیں جبکہ اربوں ڈالر کی اشیاء کی سمگلنگ اسکے علاوہ ہے۔معاہدے کے بعد سے چین کی برامدات میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے مگر پاکستان سے برامدات میں قابل ذکر اضافہ نہیں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی معاہدے کے وجہ سے چین پاکستان کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر بن گیا ہے مگر یہ رفاقت یک طرفہ ہے متوازن کرنے کی ضرورت ہے ورنہ پاکستان ک تجارتی خسارہ بڑھتا چلا جائے گا۔ پاکستان تیل کے علاوہ جو کچھ بھی درامد کر رہا ہے اس میں چین کا حصہ چھتیس فیصد تک جا پہنچا ہے جس سے کاروباری برادری میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ مستقبل میں ایسے معاہدے نہ کئے جائیں جس سے فائدے کے بجائے نقصان ہو۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…