اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آن لائن لڈو کے دوران محبت، غیرقانونی بھارت جانیوالی لڑکی واپس پاکستان پہنچ گئی

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آن لائن گیم کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہونے جانے والی لڑکی غیر قانون طریقے سے بھارت جا پہنچی ۔ بھارت جانیوالی 19 سالہ پاکستانی لڑکی بھارتی جیل سے رہائی کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی

بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اتوار کی شام 19 سالہ اقراء جیوانی کو لاہور کے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا۔اقراء جیوانی کراچی کی رہائشی ہے جسے آن لائن لڈو گیم کھیلتے ہوئے اترپردیش انڈیا کے 26 سالہ نوجوان ملائم سنگھ سے محبت ہوگئی۔ یہ دوستی اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔اقرا جیوانی نے انڈیا جانے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی کوشش کی مگر اسے ویزا نہ مل سکا جس کے بعد ملائم سنگھ نے اسے مشورہ دیا کہ وہ نیپال چلی جائیں اور پھر نیپال سے بارڈر کراس کرکے وہ اسے انڈیا لے آئیگا۔اقراء نے بتایا کہ وہ 19 ستمبر 2022 کو کراچی سے کھٹمنڈو نیپال گئیں جہاں اس نے ملائم سنگھ سے شادی کرلی اور پھر وہاں سے دونوں نیپال/ انڈیا بارڈر کراس کے بنگلور پہنچ گئے۔یہاں اقراء نے خود کو ایک ہندو لڑکی بتایا تاہم ایک روز ہمسایوں نے اسے گھر کے اندرنماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا جنوری 2023 میں بنگلور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اوراس کے پاس سے پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا۔اقراء جیوانی کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا گیا، معمول کی تفتیش کے بعد اسے اُس کے خاندان کے حوالے کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…