اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

’’یہ آزادی کس کام کی ‘‘، پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا ویڈیو پیغام جاری

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ممکنہ طور پر بدھ سے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری ، فواد چوہدری اور شہباز گل سمیت دیگر اہم رہنماں نے اپنے پیغامات درج کرائے۔

گزشتہ جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور گذشتہ روز پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔شیڈول کے مطابق 22فروری بروز بدھ سے یکم مارچ تک روزانہ 200کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔ ان 200کارکنان کے ہمراہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا چھ رکنی گروپ بھی گرفتاری دے گا۔پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کے مطابق گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے۔22 فروری کو شاہراہِ قائد اعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی، 23 فروری کو پشاور، 24 کو راولپنڈی، 25 فروری کو ملتان اور 26 فروری کو گوجرانوالہ کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔شیڈول کے مطابق 27 فروری کو سرگودھا، 28 فروری ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں رضاکارانہ گرفتاری دی جائیں گی۔22 فروری کو لاہور میں دی جانے والی رضا کارانہ گرفتاری کے لیے کارکنان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔لاہور میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ارکان اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…