اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

اللہ کی ذات پر یقین کامل ہونا چاہیے، اللہ کے سوا کوئی آپ کو نہ کچھ دے سکتا ہے نہ چھین سکتا ہے،تبلیغی اجتماع میں خطاب

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) عالمی جماعت دعوت و تبلیغ کے زیر اہتمام جاری سالانہ سہ روزہ اجتماع سے بیانات میں مبلغین نے کہاہے کہ اللہ کی ذات پر یقین کامل ہونا چاہیے، اللہ کے سوا کوئی آپ کو نہ کچھ دے سکتا ہے نہ چھین سکتا ہے، کامیابی، عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اپنی نمازیں ٹھیک کر دو سارے کام ٹھیک ہو جائیں گے، نماز میں دنیا کے خیالات نہیں آنے چاہیے، یہ سوچ کر نماز پڑھنی چاہیے کہ

ہم اللہ سے گفتگو کر رہے ہیں، یہ نماز ساری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، اجتماع سے بعد نماز فجر ڈاکٹر سلیم، بعد نماز ظہر ڈاکڑ روح اللہ، بعد نماز عصر بھائی پیراعظم شاہ، بعد نماز مغرب مولانا ضیاالحق نے بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ دین پر عمل کریں گے تو دنیا میں بھی راحت ہوگی اور آخرت کے تمام مراحل بھی اللہ آسان فرمائیں گے، موت خاتمہ نہیں بلکہ انتقال ہے، عارضی سے مستقل زندگی کی طرف، اس لیے دنیا کی زندگی میں مستقل کی زندگی کے لیے تیاری کریں، جو جہنم سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ کامیاب ہے، اس دنیا میں ہم اپنی مرضی کے مطابق زندگی نہیں گزار سکتے، زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں، رب کے چاہت کے مطابق زندگی گزاری جائے یا من چاہی زندگی گزاری جائے، جس نے رب کی چاہت کے مطابق زندگی گزاری وہی شخص کامیاب ہوگا ، وہ دن آنے والا ہے جب سارے لوگ اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے، انبیا کاملہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے، آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم آخری نبی اور ہم آخری امت ہے، اب نبیوں والا کام ہم نے کرنا ہے، انبیا کرام کی بعثت کا مقصد لوگوں کی دنیاوی ضروریات پوری کرنا نہیں تھا بلکہ دین کی بالا دستی کا تھا، دنیا کی آسائشوں کے پیچھے مت پڑنا، دنیا کی زندگی میں ضرورت کو بقدر ضرورت حاصل کریں، تبلیغی جماعت میں ایک ہی بات کہی جاتی ہے کہ اللہ کو پہچانو اور اللہ کی مانو، ہم مسلمان ہیں، اللہ کو ماننے والے ہیں، ہم نے اللہ کو راضی کرنا ہے، دنیا کے جتنے بھی شعبے ہیں سب اللہ کو ماننے والے بن جائیں اور اللہ کو راضی کرنے والے بن جائیں تو ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…