اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )این اے 31 پشاور 5 کے 265 میں سے 212 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت عمران خان 47693 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے 26665 ووٹ حاصل کیے۔ این اے 108 فیصل آباد 8 کے 353 میں سے 164 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 42190 لے کر آگے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے 30228 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔