اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )ضمنی انتخابات میں آج پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابقاین اے 108فیصل آباد ضمنی الیکشن میں 120پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 30903ووٹ لے کر پہلے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیئر علی 22183ووٹوں کیساتھ دوسرےنمبر ہیں ۔