اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )ضمنی انتخابات میں آج پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 237 کراچی ملیر 2 کے 194 میں سے 79 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 9389 ووٹ لے کر آگے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 8649 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔