اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان کے بڑے ٹاکرے میں شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی ملتان سے خالی کردہ نشست این اے 157 پر بھی ضمنی انتخاب ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 157 ملتان 4 کے 264 میں سے 89 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 26974 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 20683 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔