اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )ضمنی انتخابات میں آج پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔این اے 118 ننکانہ صاحب کے 319 میں سے 13 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے تحت عمران خان پہلے نمبر پر ہیں۔عمران خان نے 2705 ووٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 2330 ووٹ حاصل کیے ہیں۔