اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

جو بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری،شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے،جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے،

لانگ مارچ کیلئے 25 مئی والی پالیسی سے دس گنا زیادہ سختی کرینگے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ امریکی صدر نے خوامخواہ بات کر دی اس معاملے میں پاکستان کا ذکر بھی نہیں تھا۔اپنا ووٹ کاسٹ کر نے کے موقع پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ کسی جگہ پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، اگر کسی سے ملنے یا خوشی غم کیلئے گیا ہوں تو اسے الیکشن مہم نہیں کہا جا سکتا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے، اب تک دو مقامات پر معمولی واقعات رونما ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کا ٹرن آئوٹ 20سے 25فیصد ہے، ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ تسلیم کیا جانا چاہیے اور عام انتخابات کا جو فیصلہ ہو گا وہ بھی سب کو ماننا چاہیے۔پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے، 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دے کر نفاذ کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل کے ذریعے تبدیلی لائیں تو ہمیں منظور ہے تاہم لانگ مارچ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمنی انتخابات پر حکومت کا دارومدار نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…