پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے شکست کے بعد نیند کی گولیاں کھانی پڑیں  افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا انکشاف

datetime 9  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی)ایشیاکپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان سے شکست کھانے والی افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد سونے کے لیے نیند کی گولیاں کھانی پڑیں۔گزشتہ روز بھارت کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد

افغان کپتان محمد نبی نے پاکستان سے شکست پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہارنے کے بعد ہمارے کئی کھلاڑی گرانڈ چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل پہنچ کر گرین ٹی لی اور بعد ازاں نیند کی گولیاں بھی کھائیں۔محمد نبی کے مطابق ہمارے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا، ہم عالمی سطح پر بڑی ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے وہ ایک اور اچھی پرفارمنس ہو گی۔دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد اسسٹنٹ افغان کوچ اور سابق افغان کھلاڑی رئیس احمد زئی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ناصرف کھلاڑی بلکہ پوری قوم ٹینشن میں تھی، اس میچ میں شکست کے بعد سب افسرد ہ ہیں۔رئیس احمد زئی کے مطابق شکست کے بعد اس رات کوئی بھی کھلاڑی سو نہیں پایا، وہ ہمارے لیے ایک برا دن تھا۔اسسٹنٹ افغان کوچ نے کہ ہم مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی، ہمارے کھلاڑیوں نے بنگلا دیش اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا، ہم نے مضبوط ٹیم پاکستان کے خلاف 130 رنز پر بھی اچھا دفاع کیا، یہ چیز ہمیں ورلڈ کپ کے لیے مزید اعتماد دے گی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…