پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کیخلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج

datetime 9  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کر دیا۔ذرائع کے مطابق فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانے کا الزام تھا۔

مقدمے میں فرح خان کی والدہ بشریٰ خان اور فیڈمک کے افسران بھی شامل تھے، زمین الاٹ کرانے کے لیے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمہ ختم کرنے کے لیے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی۔سابق ڈی جی رائے منظور ناصر کے ہوتے ہوئے تفتیش میں فرح خان کو بے گناہ قرار دیا گیا، رائے منظور ناصر کو 1 ماہ بعد تبدیل کر کے اریگیشن جیسے اہم محکمے کا سیکریٹری لگا دیا گیا۔یہ مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم نے حکم جاری کیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی ہے۔مقدمہ ختم کرنے کے حکم کے بعد ڈائریکٹر ویجیلنس فائل لے کر فیصل آباد گئے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق فرح خان اور ان کی والدہ بشریٰ خان پر الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ خارج کرنے کے لیے لکھا گیا۔مقدمہ ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، مقدمہ خارج کر کے معاملہ فیڈمک اتھارٹی کو بھیجنے کا لکھا گیا ہے، اتھارٹی کا اختیار ہے کہ وہ الاٹمنٹ کو منسوخ بھی کر سکتی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…