اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بہنوں کے سکول بیگ اٹھانے والا بھائی سوشل میڈیاپر وائرل

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ اس تصویر میں 9 سالہ مشعل الشہرانی کو اسکول سے واپسی پر اپنی دو بہنوں کے اسکول بیگ اٹھائے دھوپ میں چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر نے سعودی شہریوں کی توجہ حاصل کی اور اسے بے حد پسند کرتے ہوئے مشعل الشہرانی کومردانہ شان والا بچہ قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے 9 سالہ بچے مشعل الشہرانی نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے گھر والوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، خاص طور پر اپنی بہنوں سارہ اور نورا کو اسکول سے واپسی پر ان کے بیگ اٹھانے میں ان کی مدد کرتا ہوں۔ اس نے کہا کہ جب بیگ اٹھائے میری تصویر لی گئی تو اس وقت گرمی بہت زیادہ تھی۔ سخت گرمی اور ہجوم میں بہنوں سے بیگ لے لیے، اس دوران کسی فوٹو گرافر نے میری تصویر لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔درایں اثنا خمیس مشیط کے گورنر اور عسیر میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر دونوں نے بچے کے اس عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے کا کہ مشعل الشہرانی نے جو کیا وہ اس کی اچھی تعلیم و تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…