اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ہلال احمر سوسائٹی پاکستان نے ابرار الحق کا ایک ہفتے میں 6 ارب روپے کے عطیات جمع کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق ابرارالحق نے کہا تھا کہ ان کے دور میں
ہلال احمر نے سیلاب زدگان کے لیے ایک ہفتے میں 6 ارب روپے کے عطیات اکٹھے کیے ہیں، تاہم ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے پاس 6 ارب روپے تو کیا اس کے ساتویں حصے کے برابر عطیات بھی جمع نہیں ہوئے، اس بارے میں ابرار الحق کا بیان جھوٹ ہے۔ خیال رہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کیلئے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔ہلال احمر پاکستان کی بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جس میں انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کیلئے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق آئی ایف آر سی نے فوری طور پر سیلاب زدگان کے لیے 20 کروڑ روپے امداد جاری کردی ہے اور بقیہ رقم جلد منتقل کردی جائے گی۔امداد کے اعلان اور 20 کروڑ روپے موصولی پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے اظہار تشکر کیا ہے۔