اسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے محمد نواز کی بھارت کے خلاف کارکردگی کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے تشبیہہ دی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے محمد نواز کی تصویر پر بنی ایک میم شیئر کی، جس میں قومی کھلاڑی کی تصویر پر درج تھا کہ ‘میں بھی نواز ہوں’۔اس میم پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعد رفیق نے لکھا کہ تاریخ گواہ ہے ملک کی ترقی ہو یا کرکٹ کا میدان، مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا ہے۔