لاس اینجلس (این این آئی) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ خفیہ یونانی فارمولے کے تحت حسین ترین خاتون قرار دی گئی ہیں۔سابق شوہر جانی ڈیپ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی اداکارہ نے 2016میں دنیا کے خوبصورت ترین چہروں میں اپنا نام درج کرایا تھا۔ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں خوبصورت قرار دیا گیا ہے، یونانی خوبصورتی کے فارمولے کے تحت ان کی آنکھوں، ناک اور ہونٹوں سمیت پورے چہرے کی پیمائش کی گئی، جس کے بعد انہیں دنیا کے دلکش چہروں میں شامل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمبر ہرڈ کے چہرے کا جائزہ تصاویر کی مدد سے لیا گیا تھا جس میں خوبصورتی کا تناسب 91.85 فیصد تھا۔