پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 211.48 اور اوپن مارکیٹ میں 215 روپے تک پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیوں کی رپورٹنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر سے زائد درآمدات کی

ادائیگیوں کے لیے 24 گھنٹے قبل مرکزی بینک کو آگاہ کرنے اور وزیر خزانہ کے آئی ایم ایف پروگرام میں ایک دو روز میں شامل ہونے کے دعوے کے باوجود زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں منگل کو دوسرے دن بھی ڈالر کی پرواز نہ رک سکی بلکہ ڈالر مزید تگڑا ہوگیا ہے۔منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 213 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے تاہم کاروباری دورانیے کے وسط میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ رک گیا۔ نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1.52 روپے کے اضافے سے 211.48 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے کے اضافے سے 215.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق حکومتی بیانات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا جس سے زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اعتماد کے فقدان کی واضح نشاندہی ہورہی ہے اور مارکیٹ میں یہ افواہ بھی پھیلائی جارہی ہے کہ ڈالر 238 روپے کی سطح تک پہنچ جائے گا۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1833ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد،سکھر،ملتان،لاہور،فیصل آباد، راولپنڈی،اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 147150 روپے ہوگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 126157روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…