اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی آرمی چیف کا فو ج کو روس کے خلاف جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حال ہی میں برطانوی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے فوجیوں کو میدان جنگ میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے

برطانوی آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے تمام رینک اور سول ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ نشاندہی کرتا ہے کہ ہمیں برطانیہ کی حفاظت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے کہا کہ فوج اور اتحادیوں کو اب “روس کو شکست دینے کے قابل” ہونا چاہیے۔ایک دفاعی ذریعے نے بی بی سی کے دفاعی نامہ نگار جوناتھن بیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پیغام کا لہجہ حیران کن نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فوجیں لڑنے کے لیے تربیت دیتی ہیں، لیکن خطرہ واضح طور پر بدل گیا ہے۔جنرل سرپیٹرک نے کہا کہ “24 فروری کے بعد سے دنیا بدل چکی ہے اور اب ہمیں ایک ایسی فوج تیار کرنے کی ضرورت ہے جو اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑنے اور روس کو جنگ میں شکست دینے کے قابل ہو”۔برطانوی آرمی چیف نے “نیٹو کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور روس کو یورپ پر مزید قبضے سے روکنے کے لیے برطانوی فوج کی نقل و حرکت اور اس میں جدت لانے کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہم وہ نسل ہیں جو فوج کو یورپ میں ایک بار پھر لڑنے کے لیے تیار کرے گی‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…